امریکا کی وسط مغربی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میںہیں،کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی15ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید سردی نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے، مینی سوٹا کی سپیریئر جھیل برف سے جم گئی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں شدید سردی نے ہر
چیز جما کر رکھ دی ہے۔
بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک گر گیا ہے، شدید سردی ک باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ڈکوٹا میں اگلے چند دنوں میں درجہ حرارت منفی 21 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔